وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ٗ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگا ٗدونوں رہنماؤں کا اتفاق

وزیراعظم نے سکیورٹی کے حوالے سے فوج کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرادی

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سیاسی وعسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگا جبکہ وزیراعظم نے سکیورٹی کے حوالے سے فوج کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جمعہ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ٗ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سیکیورٹی اور ملک کی سرحدوں کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی وزیراعظم نوازشریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوج کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔