امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ خد کی رضا سے بڑا نہیں ، امریکی خاتون کو ہم جنس پرستوں کو شادی کی اسناد نہ دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 17:57
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : امریکی ریاست کینٹکی کی ایک خاتون اہلکار کو اس لیے جیل بھجوا دیا گیا ہے کہ اس نے ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اسناد جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ کا حکم ’خدا کی رضا‘ سے بڑا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کینٹکی کے شہر ایش لینڈ سے جمعرات تین ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ رواں سال جون میں پورے امریکا پر لاگو ہونے والا یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ ہم جنس پرست افراد بھی آپس میں باقاعدہ قانونی شادیاں کر سکتے ہیں اور ایسی سول شادیوں کے بعد ہم جنس پرست جوڑوں کو آپس میں شادی شدہ ہونے کے قانونی سرٹیفیکیٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق اس پس منظر میں کینٹکی کی کاؤنٹی رووَن Rowan کی ایک خاتون کلرک نے، جو پختہ مسیحی عقیدے کی حامل ہے، اپنے دفتر میں آنے والے شادی شدہ ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اسناد جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔(جاری ہے)
اس خاتون اہلکار ، جس کا نام کِم ڈیوس بتایا گیا ہے،کا کہنا تھا کہ ہم جنس پرست مردوں یا عورتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا اس کے نزدیک مذہبی حوالے سے غلط ہو گا۔
کِم ڈیوس نے اپنے اس فیصلے کی وجہ اپنے مذہبی عقائد کو بنایا تھا۔کِم ڈیوس نے، جو گزشتہ چند روز سے امریکی میڈیا کے علاوہ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی سرخیوں کا موضوع بن گئی تھیں، کہا تھا کہ وہ اپنے مذہبی عقائد کے باعث ایسا نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’’(امریکی) سپریم کورٹ نے (اس بارے میں) اپنے ایک فیصلے کے ذریعے حکم تو جاری کر دیا ہے لیکن اسی بارے میں خدائی حکم کچھ اور ہے‘‘. کمِ ڈیوس نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ’خدا کی رضا‘ سے زیادہ اہم اور بڑا نہیں ہو سکتا۔ اس پر امریکا میں ہم جنس پرست افراد کے لیے مساوی حقوق کی جدوجہد کرنے والے حلقوں نے باقاعدہ احتجاج شروع کر دیا تھا اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔ ایک کاؤنٹی کلرک کی طرف سے ملکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کے اسی پس منظر میں آج جمعرات تین ستمبر کو ایک فیڈرل جج کے حکم پر توہین عدالت کے الزام میں اس اہلکار کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔کِم ڈیوس کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے کینٹکی کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کے وفاقی جج ڈیوڈ بنّنِگ نے کہا، ’’عدالت کے لیے (کِم ڈیوس) کی گرفتاری کا حکم دینا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے۔‘‘فیڈرل جج ڈیوڈ بنّنِگ کی عدالت میں آج کِم ڈیوس کی گرفتاری کا حکم دیے جانے سے قبل عدالت کے باہر قریب دو سو افراد نے مظاہرہ بھی کیا۔ ان میں اس خاتون اہلکار کے موقف کی حمایت کرنے والے عام شہری بھی تھے اور ان کے سرکاری ملازم کے طور پر رویے پر ناراض ہم جنس پرستوں کے حقوق کے حامی سماجی کارکن بھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.