روپے کو دس فیصد کمزور کرنے کی تجویز غریب دشمنی ہے، شاہد رشید بٹ
درآمدات 22.5 فیصدمہنگی، معیشت کی ڈالرئیزیشن کا عمل تیز ہو جائیگا،وزیر خزانہ نے انتھک کوششیں کر کے روپے کو استحکام بخشا، غیر مستحکم نہیں کیا جا سکتا، صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ٹی ڈی اے پی کے سربراہ ایس ایم منیر کی برامدات بڑھانے کیلئے روپے کو دس فیصد کمزور کرنے کی تجویز غریبوں اور ملک سے دشمنی ہے۔ امراء کے کلب کی نمائندگی کرنے والے کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسلئے انھیں انکے عہدے سے فوری برخاست کر کے تحقیقات کروائی جائیں۔
کالی بھیڑوں نے برامدات کو تباہ کرنے کے بعد معیشت کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جسے ناکام بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتھک کوششیں کر کے روپے کو استحکام بخشا جسے غیر مستحکم کرنے کیلئے سازشوں کی اجازت دی جا سکتی نہ انکی محنت پر پانی پھیرا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
شاہد رشید بٹ نے تاجروں کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور کرنسی کرنے سے جہاں برامدات میں کچھ اضافہ ہو گا وہیں درامدات 22.5 فیصدمہنگی ہو جائینگی جس سے افراط زر اور بجٹ خسارہ مزید بڑھ جائے گا۔
پاکستان کی درامدات برامدات سے کہیں زیادہ ہیں اسلئے اس میں فائدہ ایکسپورٹرز کا اور نقصان بیس کروڑ عوام کا ہو گا۔ کرنسی کے عدم استحکام سے دنیا میں منفی پیغام جائے گا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہو گی جو پہلے ہی بہت کم ہے جبکہ معیشت کی ڈالرئیزیشن کا عمل تیز ہو جائے گا ۔ایسے موقع پر جب پاکستان کے لاکھوں تاجروں نے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بینکوں کو بائی پاس کرتے ہوئے ڈالروں میں لین دین شروع کر دیا ہے اس تجویز کو حماقت کے علاوہ کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اس سے قرضے اور سود بڑھنے کے علاوہ چین کی جانب سے کی جانے والی ریکارڈ سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑے گا۔ بعض ممالک نے اپنی کرنسی کی قدر کم کی ہے جبکہ کئی نے برقرار رکھی ہے تاہم پاکستان اس دوڑ میں سوچے سمجھے بغیر شامل نہ ہو کیونکہ ہماری معیشت 1997-98 کے عالمی کرنسی بحران کی تاریخ دہرانے کے تجربے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.