صنعت و تجارت کو تباہی سے بچانے کیلئے حکومت گیس ٹیرف اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کو فوری واپس لے، مزمل صابری
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گیس کی قیمت میں 67فیصد تک اضافہ کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس مزید بڑھانے کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے ورنہ ان اقدامات سے کاروبار کی لاگت بہت بڑھ جائے گی اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ملکی برآمدات مزید متاثر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتی، توانائی اور کھاد کے شعبوں کیلئے گیس کی قیمت میں 23فیصد اضافہ کر دیا ہے جبکہ کمرشل صارفین کیلئے تقریبا 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو ملک کی حالیہ تاریخ میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ملک میں پیداواری سرگرمیوں کی لاگت میں بہت اضافہ ہو گا اور ہماری مصنوعات مہنگی ہونے سے پاکستان کیلئے عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا جس سے معیشت کیلئے مجموعی طور پر نقصان دہ اثرات پیدا ہونگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.