وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب کرلیا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کے امور پر غور کیاجائیگا

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کے امور پر غور ہو گیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب کرلیا ہے جو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کے امور پر غور ہو گا۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں سول بیورو کریسی، عسکری حکام، نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دیں گے اور اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر عملدرآمد کے بارے میں اہم اقدامات کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :