یوریا کی فی بوری قیمت میں 159 روپے اضافہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے کھاد کی قیمتیں بڑھادیں، یوریا کی فی بوری قیمت میں ایک سو انسٹھ روپے اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے پرانے فرٹیلائزر کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں تریسٹھ فیصد اور نئے کارخانوں کے لئے سڑسٹھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی فرٹیلائزرز مینوفیکچررز نے بھی کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، یوریا کی پچاس کلو کی فی بوری قیمت ایک سو انسٹھ روپے اضافے سے ایک ہزار نو سو نوے روپے کی ہوگئی، دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کے اجلاس میں ملک میں یوریا کی کمی کے پیش نظر پچاس ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔