حجاب خاموش دعوت دین اورعورت کی عظمت و حیاء کی علامت ہے، فرح ناز
عورت حجاب اختیار کرکے حیاء و عظمت کی مضبوط ڈھال اپنے گرد قائم کر لیتی ہے ،اسلام دین فطرت ہے جو آرائش کا حکم دیتا ہے نمائش کا نہیں، یوم حجاب کی تقریب سے خطاب
جمعہ 4 ستمبر 2015 19:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ اسلام ایک امن پسند دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ نور اسلام سے ہی انسان اپنی بشریت کے تقاضوں کو پورا کر سکتا ہے۔ اسلام سے قبل دنیا کی مختلف تہذیبوں اور معاشروں میں عورت بہت مظلوم اور معاشرتی و سماجی عزت و احترام سے محروم تھی۔ زمانہ جاہلیت کی تہذیبوں اور ثقافت میں عورت کو ثانوی حیثیت سے بھی کم تردرجہ دیا جاتا تھا۔
اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کا علم بلند کیا اور عورت کی عظمت و احترام اور اسکی صحیح حیثیت کا واضح تصور پیش کیا۔ اسلام دین فطرت ہے جو آرائش کا حکم دیتا ہے نمائش کا نہیں۔ قوموں کاعروج عورت کی حیاء اور مرد کی غیرت سے مشروط ہے۔(جاری ہے)
ہر دین کا ایک اخلاق ہوتا ہے اور اسلام کا اخلاق حیاء ہے ۔حجاب حکم الٰہی ہے جو بدکاری اور بدنظری سے بچاتا ہے ۔
باحجاب عورت کیلئے معاشی ترقی کی راہیں کھلی ہیں۔ حجاب اعلیٰ تعلیم اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، حقیقت میں حجاب خاموش دعوت دین ہے،دل کا پردہ آنکھ میں حیاء اور نیت کی پاکیزگی کا عملی اظہار حجاب ہے ۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم حجاب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر پر راضیہ نوید، عائشہ بشیر، طاہرہ خان، شاکرہ چودھری، عائشہ مبشر، عطیہ بنین،سدرہ کرامت، قراۃ العین فاطمہ و دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ فرح ناز نے کہا کہ حجاب عورت کوآزادی، تحفظ، شناخت عزت ووقار عطا کرتا ہے۔ حجاب اختیار کرکے حیاء و عظمت کی مضبوط ڈھال اپنے گرد قائم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ساری دنیا میں عالمی یوم حجاب کو بڑے جوش و خروش سے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد حجاب کا استعمال عام کرنا نہیں بلکہ حجاب کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔ دنیا بھر کی خواتین میں حجاب کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ حجاب امت مسلمہ کی تہذیبی علامتوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، حجاب عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ اسکی عظمت کی علامت ہے۔خواتین امہات المومنین ؓکے کردار کو مشعل راہ بنائیں، حجاب اپنی مقرر کردہ حدود کے ساتھ ایک شرعی حکم اور دینی ہدایت ہے۔ حجات اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت ہے۔ حجاب عورت کا حق ہے کوئی پابندی یا جبر کی علامت نہیں۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.