ترکی میں چارانسانی سمگلر گرفتار

گرفتارافرادشامی بچے ایلان اوراس کے خاندان کوسمگل کرنے میں بھی ملوث ہیں

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:31

ترکی میں چارانسانی سمگلر گرفتار

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ترکی سے شامی پناہ گزینوں کو یورپی ملکوں کی طرف اسمگل کرنے کے الزام میں پولیس نے چار مشتبہ اسمگلروں کو حراست میں لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے شامی باشندوں میں سمندر میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے شامی کرد بچے ایلان کردی اور اس کے خاندان کو اسمگل کرنے میں ملوث عناصر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی پولیس نے "موگلا" ریاست کے "بودروم" شہر میں چار مشتبہ انسانی اسمگلروں کو حراست میں لیا ہے۔ مبینہ طور پر ان کا تعلق ایلان کردی اور اس کے خاندان کے ساتھ پیش آئے حادثے سے بھی ہے۔ حراست میں لیے گئے چاروں شامی غیر قانونی طور پر شہریوں کو سمندر کے راستے یونان اور دوسرے یورپی ملکوں تک پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔انہی چاروں میں سے کسی نے ایلان کردی اور اس کے خاندان کو بھی یورپ لے جانے کا جھانسا دے کر کشتی میں سوار کیا اور کھلے سمندر میں لے جا کرانہیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا۔ پولیس زیرحراست افراد سے تفتیش کررہی ہے۔تاہم اس کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :