انگلش ٹیم ابھی عالمی معیار کی کرکٹ سے بہت دور ہے ، این مورگن

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:53

انگلش ٹیم ابھی عالمی معیار کی کرکٹ سے بہت دور ہے ، این مورگن

ساوٴتھ ایمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم ابھی عالمی معیار کی اچھی کرکٹ سے بہت دور ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این مورگن کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو 50 اوورز کی کرکٹ میں ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، ہم اپنی کارکردگی کو یقینی طور پر بہتر کر سکتے ہیں لیکن اس وقت انگلش ٹیم عالمی معیار کی اچھی کرکٹ سے بہت دور ہے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے حوالے سے این مورگن کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ کینگروز کو شکست دینے کے لئے بہت اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ساوٴتھ ایمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59 رنز سے شکست دی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 11 میچز میں سے 10 میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :