پاکستانی انڈر 19کا دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:59

پاکستانی انڈر 19کا دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی انڈر 19کا دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم یکم اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق قومی انڈر 19ٹیم دورہ سری لنکا میں دو تین روزہ میچ جبکہ پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف پہلے تین روزہ میچ میں 4اکتوبر کو میدان میں اترے گی جبکہ پہلے ایک روزہ میچ 16اکتوبر کو سری لنکا کے دارلحکومت کولمبومیں کھیلا جائے گا۔ `/s`