رواں ماہ افغان حکومت اور طالبان مابین مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونیکا امکان، پاکستان مذاکرات کی میزبانی کرے گا

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) رواں ماہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے کا امکان ہے، پاکستان مذاکرات کی میزبانی کرے گا، افغان امن مذاکرات 31جولائی کو ملا عمر کی موت کی خبر پر ملتوی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ ایک بار پھر افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے کا امکان ہے، ان مذاکرات کی مبزیانی پاکستان ہی کرے گا اور مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ افغان حکومت کو کرنا ہے۔ یاد رہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور31جولائی کو ملا عمر کی موت کی خبر پر ملتوی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :