انوشہ رحمان نے ای آفس سسٹم کا آغازکردیا، پاکستان سارک میں ای آفس بنانے والا پہلا ملک ہے ،اس پر3کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آئی ہے ،وزیر مملکت آئی ٹی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وزارت میں ای آفس سسٹم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سارک ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے ای آفس بنایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وزارت آئی ٹی میں ای آفس سسٹم کا آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان سارک ممالک میں واحد ملک ہے جس نے ای آفس نظام بنایا، اس نظام پر3کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای آفس سسٹم میں سیکیورٹی کے پہلوؤں پر خاص توجہ دی گئی ہے اور اس کیلئے 4400 افراد کو اب تک تربیت دی جا چکی ہے، اب پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :