ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی تنہاء رہ گئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 20:41

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی تنہاء رہ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستانی آل ر آؤنڈرشاہد خان آفریدی سوشل میڈیا پر تنہاء رہ گئے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ’ صرف دیکھ رہاہوں ، کوئی بھی آن لائن نہیں۔تفصیلات کے مطابق آل ر آنڈر شاہد آفریدی ’آفریدی فاؤنڈیشن‘ کی فنڈریزنگ کیلئے امریکہ میں موجود ہیں تاہم ایسا دکھائی دیتاہے کہ شاہدآفریدی دورے پر بوریت محسوس کررہے ہیں۔

اْنہوں نے ایساہی ایک ٹوئیٹ کیا جس میں اْنہوں نے لکھاکہ ’صرف چیک کررہاہوں، کوئی بھی آن لائن نہیں‘۔ آفریدی کایہ ٹوئیٹ آتے ہی مداحوں نے جلد ازجلد جوابات دیئے ، ایک مداح نے لکھاکہ ’پاکستان میں اس وقت طالبعلم سورہے ہیں اور اس کی طرح کے لوگ کام پر جارہے ہیں ۔ اس پر شاہدآفریدی کا جواب مختصر مگر دلچسپ تھا۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے لکھاکہ ’میرے دوست لطف اٹھائیے ۔

لالہ کو ٹوئیٹر پر ایک پری بھی مل گئی جو ان سے بات کرنا چاہتی تھی اور شاہدآفریدی نے بھی ’جی‘ میں جواب دیا۔اسی طرح ایک اور فین نے شاہدآفریدی کومتاثر کرنے کی کوشش کی اور انگریزی ، اردواور پشتومیں لکھاکہ وہ آفریدی کا بڑافین ہے۔ ایک شخص نے لکھاکہ وہ سلیبریٹیز کی فکر نہیں کرتے لیکن بھائی آپ اگلی مرتبہ واشنگٹن ڈی سی آئیں تو مہربانی کرکے بتایئے گا، آپ سے مل کر خوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :