بینک آف خیبر اور بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ کمپنی جے سی بی کے مابین پاکستان میں ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
جمعہ 4 ستمبر 2015 20:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) بنک آف خیبر اور بین الاقوامی کریڈٹ کارڈ کمپنی جے سی بی کے مابین پاکستان میں ڈیبٹ کارڈز جاری کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ کمپنی بنک آف خیبر کے صارفین کو پاکستان سمیت 190سے زائد ملکوں اور علاقوں میں اے ٹی ایم کیش اور دیگر سہولتیں فراہم کریں گی۔
(جاری ہے)
ایگزیکٹو نائب صدر اور گروپ ہیڈ آپریشنز شبیر احمد شیخ نے بنک آف خیبر اور جے سی بی آئی کی جانب سے کمیسا امادہ نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انو ماتا، چیئرمین بی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر حماد اویس آغا اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز شمس القیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بی او کے اور جے سی بی ڈیبٹ کارڈ ارکان کو نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر میں پوائنٹ آف سیل اور اے ٹی ایم کیش ون۔ لنک نیٹ ورکس کی سہولت میسر آئے گی بلکہ پاکستان میں تمام اے ٹی ایمز کے زریعے انٹر بنک ٹرانسفر آف فنڈز اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ جاپانی سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عرصہ دراز سے خوشگوار تعلقات قائم چلے آ رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.