راولپنڈی، بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گارڈ چل بسا

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پولیس کینٹ کے علاقے چک بازار صدرمیں واقع الائیڈ بینک کے گارڈنے اپنی جان پرکھیل کربینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی،لیکن ڈاکوؤں سیمزحمت کے دوران خود شدید زخمی ہوگیااور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے چک بازار صدرمیں واقع الائیڈ بینک پرتین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے داخل ہونے کی کوشش کی ،جس پربینک کاپچاس سالہ گارڈ اﷲ دتہ ولدبہادرخان بینک کے مین دروازے سے باہر نکلااورڈاکوؤں کواندر جانے سے روکا،جس پرڈاکوؤں نے فائرکھول دیے ،جن میں سے دوفائر اﷲ دتہ کوجالگے اوروہ زخمی ہوکر گرگیا،ڈاکولوگوں کے ہجوم کودیکھ کرموقع سے فرار ہوگئے ،جب کہ اﷲ دتہ کوزخمی حالت میں کینٹ ہسپتال لے جایاگیا،جس کی حالت تشویش ناک ہونے پراسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ،فوارہ چوک راولپنڈی منتقل کیاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکااورچل بسا،تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شرو ع کردی ،جب کہ اﷲ دتہ کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ ظفرپلازہ چکری روڈ کارہائشی تھا،جسے آج تنخواہ بھی ملنی تھی ،لیکن تنخواہ وصول کرنے سے پہلے ہی وہ جان کی بازی ہارگیا۔

متعلقہ عنوان :