ایکنک کی 32 ارب روپے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
واہگہ، طورخم اور چمن بارڈر پر جدید کمپیوٹرائزڈ آن لائن ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم نصب کرنے، 3000 افغان طلبہ کو سکالر شپ دینے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن پر موٹروے کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 6 ارب 86کروڑ روپے کے منصوبے شامل
جمعہ 4 ستمبر 2015 21:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے 32ارب روپے کی لاگت سے واہگہ، طورخم اور چمن بارڈر پر جدید کمپیوٹرائزڈ آن لائن ٹرانزٹ ٹریڈ سسٹم نصب کرنے، 3000 افغان طلبہ کو سکالر شپ دینے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن پر موٹروے کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 6 ارب 86کروڑ روپے کے منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
جمعہ کی شام قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا، جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے طور خم، چمن اور واہگہ بارڈر پر جدید آن لائن کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جس پر کل لاگت 31ارب 68کروڑ 62لاکھ روپے آئے گی جبکہ مذکورہ منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک25کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا بقیہ رقم حکومت پاکستان ترقیاتی بجٹ سے خرچ کرے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.