کرے کوئی بھرے کوئی ،پشاورمیں نیا نظام متعارف کردیا گیا

چغرمٹی،متھرااورمچنی کے کئی علاقوں میں بجلی میٹرلگانے کی بجائے کنڈوں کاستعمال واپڈا ہلکار مہینے کے حساب سے 200 سے 300 روپے لیکر خاموش تماشائی بن گئے ،شہری علاقوں میں ہزاروں کے بجلی بلوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:16

کرے کوئی بھرے کوئی ،پشاورمیں نیا نظام متعارف کردیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) کرے کوئی بھرے کوئی ،صوبائی دارلحکومت پشاورمیں نیانظام متعارف کرالیا گیا،کئی مضافاتی علاقوں کے رہائشی مفت بجلی استعمال کررہے ہیں ،واپڈاانکے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے شہری علاقوں کے رہائشیوں سے اضافی بل وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاقہ چغرمٹی،متھرااورمچنی کے کئی علاقوں میں بجلی میٹرلگانے کی بجائے کنڈوں کاستعمال کررہے ہیں،ہزاروں کی تعداد میں گھروں کوبجلی میٹرتک نہیں لگایاگیامذکورہ علاقوں کے رہائشی مفت بجلی استعمال کررہے ہیں اوراس سارے کھیل میں واپڈا اہلکار ان لوگوں کابھرپورساتھ بھی رہے ہیں،واپڈا ہلکار مہینے کے حساب سے دو سو سے تین سو روپے لیکرخاموش تماشائی بیٹھے ہیں،دوسری طرف پشاورکے شہری علاقے جہاں دوکمروں کے گھر میں رہنے والے صارفین کودس ہزار روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں ،نئے ڈیجٹیل میٹروں نے رہی سہی کمی بھی پوری کردی ہے اب کسی گھر میں ایک لائٹ اورایک پنکھا بھی استعمال ہورہاہو تووہ ہرمہینے آٹھ ہزار سے دس ہزار روپے بل جمع کرنے پر مجبور ہیں تاہم اس صورتحال پر حکومت اورواپڈا نے مکمل خاموشی اختیارکرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :