پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی محمد جمالالدین کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا، کیفے ٹیریا کے منیجر نے غلطی پر معافی مانگ لی

جمعہ 4 ستمبر 2015 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں لال بیگ کی بھرمار ہو گئی، جمعیت علماء اسلام(ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمالالدین کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا، جس پر وہ کیفے ٹیریا کے منیجر پر برس پڑے ،بعد ازاں منیجر نے غلطی پر معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا بہتر نظام نہ ہونے کے باعث وہاں پر لال بیگ اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ کھانوں میں بھی داخل ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو جمعیت علماء اسلام(ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین جب کھانا کھانے لگے تو ان کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا، جس پر وہ کیفے ٹیریا کے منیجر پر برس پڑے، جس نے غلطی پر معافی مانگ کر جان چھڑوالی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور سینیٹر نوید قمر کے کھانے سے بھی لال بیگ نکل چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :