پارلیمنٹ لاجزکے کیفے ٹیریامیں جے یو آئی ف کے جمال دینی کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا ،منیجرکی سرزنش کرکے معاملہ رفع دفع کردیاگیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پارلیمنٹ لاجزکے کیفے ٹیریامیں جمعیت علماء اسلام ف کے رکن جمال دینی کے کھانے سے لال بیگ نکل آیا،منیجرکی سرزنش کرکے معاملہ رفع دفع کردیاگیا ۔ ناقص گوشت،ناقص کھانوں اورمردہ جانوروں کے گوشت کی خبریں پورے ملک میں گردش کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

حال صرف عام بازاروں میں ہی نہیں بلکہ ملک کے بڑے ادارے پارلیمنٹ کابھی ہے ،پارلیمنٹ لاجزکے کیفے ٹیریامیں کھاناتواچھی حالت میں ملتاہے ،لیکن لال بیگوں کی بھرمارہے ،ایک نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روزجے یوآئی کے رکن جمال دینی کیفے ٹیریامیں کھاناکھارہے تھے کہ ان کے کھانے سے بھی لال بیگ نکل آیاجمال دینی کھاناچھوڑکرشکایت کرنے پہنچ گئے جس پرکیفے ٹیریاکے منیجرکی سرزنش کی گئی تاہم بغیرکسی کارروائی کے معاملہ رفع دفع کردیاگیا

متعلقہ عنوان :