افغان قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی اعتمادبحال کرنے ،الزام تراشی اورایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے پراتفاق ہوا ہے ،سرتاج عزیز

افغان وزیرخزانہ نومبرکے پہلے ہفتے پاکستان کادورہ کریں گے،مشیر خارجہ کا انٹرویو

جمعہ 4 ستمبر 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ افغانستان کے دورے پرباہمی اعتمادبحال کرنے ،الزام تراشی اورایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے پراتفاق ہوا،افغان وزیرخزانہ نومبرکے پہلے ہفتے پاکستان کادورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں سرتاج عزیزنے کہاکہ کابل میں افغان صدرسے ملاقات میں انہیں پاکستان مخالف بیانات پرپاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا،افغان صدراشرف غنی سے ملاقات میں باہمی اعتمادکوبحال کرنے پراتفاق ہوا،دونوں ممالک کاالزام تراشی اورایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کرنے پربھی اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان کے کردارپربات کی گئی ۔پاکستان 35سال سے افغانستان کے لئے قربانیاں دے رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی سیکورٹی پربات ہوئی

متعلقہ عنوان :