وولٹا سائیکل ریس کا 13 واں مرحلہ نیلسن اولیورا کے نام

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:39

وولٹا سائیکل ریس کا 13 واں مرحلہ نیلسن اولیورا کے نام

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) وولٹا سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ پرتگال کے نیلسن اولیورا نے اپنے نام کر لیا جبکہ اٹلی کے فابیو آرو کی مجموعی برتری برقرار ہے ۔ نیلسن اولیورا نے 178 کلو میٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 14 منٹ اور 1 سیکنڈ میں طے کر کے اپنی مہارت ثابت کی ۔

(جاری ہے)

سپین کے وولٹا سائیکلنگ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلوں میں رائیڈنگ کے شوقین ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے ان ایکشن ہیں ۔

سائیکل ریس کے تیرہویں مرحلے میں بھی تمام پروفیشنل سائیکلسٹس نے جان ماری مگر فتح پرتگال کے نیلسن اولیورا کے حصے میں آئی ۔ دوسرے نمبر پر فرانسیسی رایئڈر جولین سائمن جبکہ آئر لینڈ کے نکولس روچ تیسرے نمبر پر کامیاب ہوئے ۔ جبکہ مجموعی طور پر اطالوی مایہ ناز رائیڈر فابیو آرو کی برتری برقرار ہے انھوں نے 13 مراحل کا سفر 51 گھنٹے 33 منٹ اور 19 سیکنڈز میں طے کیا ۔