جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:47

جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا

میونخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے پناہ گزینوں کے لئے تربیتی کیمپ لگانے اور سات لاکھ 30 ہزار پائونڈز امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں بہت سے تارکین وطن کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے کئی تارکین وطن اس وقت ہنگری میں ہیں اور وہ جرمنی جانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے چیمپیئن بائرن میونخ نے بچوں کو خوراک، جرمن زبان سکھانے اور فٹ بال کھیلنے کا سامان فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فٹ بال کلب کے سی ای او کارل ہینز رومینیگی کا کہنا ہے کہ بائرن پناہ گزینوں کی مدد کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔ یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد رواں سال ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے زیادہ تر شام میں جاری تنازع کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں ۔ 25 مرتبہ جرمن لیگ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے اور 5 بار کے یورپین چیمپیئن بائرن میونخ نے آگز برگ کے خلاف اپنے اگلے ہوم میچ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ 12 ستمبر کو ہونے والے اس میچ میں کھلاڑی میدان میں ایک جرمن بچے اور ایک پناہ گزین بچے کا ہاتھ تھامے اتریں گے ۔

متعلقہ عنوان :