دنیا کی قدیم ترین کرکٹ گیند انگلینڈ میں دریافت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:56

دنیا کی قدیم ترین کرکٹ گیند انگلینڈ میں دریافت

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) دنیا کی قدیم ترین کرکٹ گیند سسیکس کرکٹ میوزیم میں موجود ہے، اس کی سلائیاں تقریباً ختم ہوچکیں ہیں جب کہ چمڑا بھی کئی جگہ سے اکھڑچکا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ گیند سائوتھ سٹریٹ میں واقع لیواس کے علاقے میں ایک گھر کی تزئین وآرائش کے دوران دریافت ہوئی، اس کے ہمراہ تین سنگل جوتے بھی پائے گئے ہیں، یہ گیند ان کے ساتھ رکھی گئی تھی، غالب امکان ہے کہ یہ جوتے 1760ء اور 1770ء میں استعمال ہوئے لہذا یہ گیند بھی اسی دور کی تصور کی جارہی ہے ، کرکٹ مورخ نکولس شارپ کے مطابق ابھی تک ہمارے سامنے اس سے پرانی کوئی چیز نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :