بالی وڈ موسیقار آدیش شری واستو 51برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 11:57

بالی وڈ موسیقار آدیش شری واستو 51برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ موسیقار آدیش شری واستو 51 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔آدیش شری واستو ممبئی کے کولکا بین ہسپتال میں گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھے ۔وہ 2010 سے اس بیماری سے برسرپیکار تھے۔شروع میں کیموتھرپی سے ان کی صحت میں بہتری آئی تھی لیکن پانچ سال بعد ان کا کینسر تیسری بار پھر ابھر آیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے 1994 میں ’آوٴ محبت کریں‘ فلم کی موسیقی سے بطور موسیقار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور جلد ہی آدیش شری واستو نے ایک نوجوان اور قابل موسیقار اور گلوکار کے طور پر اپنی شناخت بنا لی تھی۔انھوں نے ایک سو سے زائد ہندی فلموں کی دھنیں ترتیب دیں تھیں۔ فلم ’چلتے چلتے‘، ’باغبان‘، ’ویلکم‘ اور ’راج نیتی‘ کے لیے تیار کیے گئے ان کے گانے بہت مقبول ہوئے تھے۔وہ موسیقی پر مبنی مشہور ٹی وی شو ’سا رے گا ما پا‘ میں ایک جج کے فرائض بھی سرانجام دے چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :