بوئنگ نے اب تک کا سب سے بڑا جہاز متعارف کرو ادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:00

بوئنگ نے اب تک کا سب سے بڑا جہاز متعارف کرو ادیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء): بوئنگ نے اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا جہاز متعارف کر وا دیا. تفصیلات کے مطابق مذکورہ جہاز کو بوئنگ7779x کا نام دیا گیا ہے. جہاز کے پنکھ دوسرے عام جہازوں کے مقابلے میں بڑے ہوں گے البتہ رن وے پر پہنچتے ہی جہاز اپنے پنکھ کو ایک قلابے کے ذریعے موڑنے کی صلاحیت رکھے گا.

(جاری ہے)

جہاز ساز فرم کے مطابق اس جہاز کی کھڑکیاں اور کیبن بھی عام جہاز کے مقابلے میں 15 فیصد جسامت میں بڑے ہوں گے جبکہ جڑواں انجنوں پر مشتمل یہ دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہو گا جس پر کام 2017 میں شروع کر دیا جائے گا. جہاز ساز فرم کے مطابق 320 جہازوں کا آرڈر دیا جا چکا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا.