کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے کر مجرم ٹھہرا دیا۔
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:12
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015 ء) : کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی سماعت ہوئی. مقدمہ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا .
(جاری ہے)
تفتیشی افسر نے عدالت نے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی جس میں الطاف حسین کو مفرور قرار دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں،وہ ملک سے باہر مقیم ہیں جس کے باعث ان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکتی.
جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ گرفتاری سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر 22 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے. علاوہ ازیں عدالت نے تمام شہروں اور متعلقہ تھانوں میں بھی الطاف حسین کو اشتہاری کرنے کا حکم دے دیا.واضح رہے کہ رینجرز کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف کرنل طاہر نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.