دنیش رام ویسٹ انڈیز کی قیادت سے برطرف، جیسن ہولڈر نئے کپتان مقرر

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:33

دنیش رام ویسٹ انڈیز کی قیادت سے برطرف، جیسن ہولڈر نئے کپتان مقرر

کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش رام دین کو کپتانی سے ہٹا کر جیسن ہولڈر کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ۔ وہ اب آئندہ ماہ دورہ سری لنکا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان ہوں گے جب کہ ٹی ٹونٹی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں ۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کلائیو لائیڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے نئے قائد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے سابق کپتان رام دین کی خدمات کو بھی بہت سراہا۔ اس سے پہلے ہولڈر کو دسمبر 2014ء میں ڈوین براوو کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا ۔