جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ یورپی تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:40

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ یورپی تارکین وطن کی مدد کیلئے میدان میں ..

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) یورپی تارکین وطن کی مشکلات دیکھ کر جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ بھی میدان میں آگیا ،پناہ گزینوں کے لیے ’تربیتی کیمپ‘ لگانے اور سات لاکھ 30 ہزار پاوٴنڈز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یورپ میں بہت سے تارکین وطن کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے کئی تارکین وطن اس وقت ہنگری میں ہیں اور وہ جرمنی جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بائرن میونخ جو فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے چیمپیئن نے بچوں کو خوراک، جرمن زبان سکھانے اور فٹبال کھیلنے کا سامان فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال کلب کے سی ای او کارل ہینز رومینیگی کا کہنا ہے کہ ’بائرن پناہ گزینوں کی مدد کرنے کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے۔‘یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد رواں سال ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے زیادہ تر شام میں جاری تنازعے کی وجہ سے بیگھر ہوئے ہیں۔

25 مرتبہ جرمن لیگ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے اور پانچ بار کے یورپین چیمپیئن بائرن میونخ نے آگز برگ کے خلاف اپنے اگلے ہوم میچ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا اعلان کیا ہے۔12 ستمبر کو ہونے والے اس میچ میں کھلاڑی میدان میں ’ایک جرمن بچے اور ایک پناہ گزین بچے کا ہاتھ تھامے اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :