انگلش کاوٴنٹی کرکٹ سعید اجمل کیلیے ڈراوٴنا خواب بن گئی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:40

انگلش کاوٴنٹی کرکٹ سعید اجمل کیلیے ڈراوٴنا خواب بن گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) انگلش کاوٴنٹی کرکٹ آف سپنر سعید اجمل کیلیے ڈراوٴنا خواب بن گئی ہے،گزشتہ سیزن میں 16.47 کی اوسط سے 63 شکار کرکے ووسٹر شائرکو ڈویڑن ون میں ترقی دلانے والے پاکستانی آف اسپنر اس بار 55.62 کی بدترین ایوریج سے صرف 16وکٹیں ہی حاصل کرپائے.تفصیلات کے مطابق ایکشن کی اصلاح کے بعد سعید اجمل کی بولنگ میں پہلے جیسا دم خم نظر نہیں آرہا، ماضی اور حال کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق آف اسپنر کا کیریئر روبہ زوال ہونے کی نشاندہی کرنے لگا، گذشتہ سیزن میں ان کی شاندار کارکردگی نے ووسٹر شائر کو ڈویڑن ون میں ترقی دلادی تھی، انھوں نے مجموعی طور پر 9میچز میں صرف16.47کی اوسط سے 63شکارکیے تھے، ان کی بہترین بولنگ 19رنز کے عوض 7 وکٹیں تھی،ٹیم کا کوئی اور بولر پاکستانی اسپنر نہیں کرسکا تھا، مگر اب صورتحال مختلف ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ووسٹر شائر کو سسیکس کے ہاتھوں اننگز اور 63رنز سے خفت اٹھانا پڑی، ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 210رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،جواب میں فاتح سائیڈ نے صرف 5وکٹ پر 510رنز کا پہاڑ کھڑا کیا،سعید اجمل 32اوورز میں 114رنز دینے کے باوجود وکٹ نہ حاصل کر پائے،ووسٹرشائر کی دوسری اننگز 237تک محدود رہی، ٹیم کی ڈویڑن ٹو میں تنزلی کے ا?ثار بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، آخری کوشش کے طور پر کاوٴنٹی نے سعید اجمل کی جگہ ویسٹ انڈین پیسر شینن گبریئل کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا، تاہم اسپنر کا اصرار ہے کہ وہ معاہدے کی مدت ختم ہونے پر وطن واپس آرہے ہیں اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں افادیت ثابت کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :