ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، پاکستان کا افغانستان کیخلاف فاتحانہ آغاز

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:40

ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، پاکستان کا افغانستان کیخلاف فاتحانہ ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پانچ ملکی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں افغانستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، مطلوب قریشی شاندار ففٹی بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،ڈھاکہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان ڈس ایبل ٹیم نے افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم کو ایک سو اٹھارہ رنز تک محدود رکھا، محمد اللہ تینتالیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عمیض الرحمن نے تین وکٹیں حاصل کیں،جواب میں پاکستان ٹیم نے مطلوب قریشی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہدف چار اوورز قبل دو وکٹوں پر حاصل کرلیا،مین آف دی میچ مطلوب نے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کرتے ہوئے پچپن رنز اسکور کئے، پاکستان ڈس ایبل ٹیم دوسرے میچ میں ہفتے کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی

متعلقہ عنوان :