سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب10 ارب83 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:47

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال2015-16ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک کھرب10 ارب83 کروڑ96 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 7کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے وفاقی حکومت کا خصوصی پروگرام برائے عارضی طور پر بے گھر افراد کیلئے 52 ارب60کروڑ روپے، ایراء کیلئے 80کروڑ روپے، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلئے20 ارب روپے ، سیفران/فاٹا کیلئے 3 ارب 72 کروڑ53 لاکھ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 11 ارب59کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 6 ارب66کروڑ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن کیلئے4 ارب، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 2 ارب97کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہا ہے۔