پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:13

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ، عمر اکمل اور صہیب مقصود کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ یاسر شاہ بی کیٹگری میں آگئے ہیں ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے ، بی ،سی اور ڈی میں سینٹرل کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں ۔

اے کیٹگری میں6کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، ون ڈے کپتان اظہر علی ، ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی ،سابق کپتان یونس خان،سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک شامل ہیں ۔ بی کیٹگری میں8کھلاڑی شامل ہیں جن میں احمد شہزاد ، جنید خان ، راحت علی ،اسد شفیق ،سعید اجمل ، سرفراز احمد ،وہاب ریاض اور لیگ سپنر یاسر شاہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سی کیٹگری میں بھی 8کھلاڑی شامل ہیں جن میں انور علی ،فواد عالم ، حارث سہیل ، عمران خان ، عمر اکمل ، محمد عرفان ، شان مسعود اور محمد رضوان شامل ہیں ۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی ڈی کیٹگری بھی بنائی گئی ہے جس میں 5کھلاڑی ذوالفقار بابر ، بابر اعظم ،سمیع اسلم ، صہیب مقصود اور عمر امین شامل ہیں ۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یہ کنٹریکس 1سال (جولائی 2015ء سے جون 2016ء )کے لیے دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 31 مارچ 2015ء کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں 30 جون تک توسیع کی تھی۔ توسیع کئے گئے کنٹریکٹ کی چند شقوں پر کھلاڑیوں کو تحفظات تھے جس کے باعث کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :