کراچی خواتین سائیکل ریس ،پولیس موبائل کی ٹکر سے سائیکلسٹس زخمی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:17

کراچی خواتین سائیکل ریس ،پولیس موبائل کی ٹکر سے سائیکلسٹس زخمی

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)) کراچی میں ہونے والی یوم دفاع خواتین سائیکل ریس کے دوران پولیس موبائل کی ٹکر سے سائیکلسٹس حادثے کا شکار ہو گئیں ،یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ ریس میں پچاس سے زائد خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا، سی ویوروڈ پر ہونے والی ریس میں سائیکلسٹ کو ساڑھے چار کلومیٹرکا فاصلہ طے کرنا تھا،وی آئی پی موومنٹ کے باعث ریس کے دوران ناخوشگوا ر و ا قعہ بھی پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس موبائل کی ٹکر سے دوسائیکلسٹ گرکرزخمی ہوگئیں،منتظمین نے پولیس کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،لیاری سے تعلق رکھنے والی عصہ بروہی نے برق رفتاری دکھائے ہوئے پانچ منٹ اور دس سکینڈزکے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔