پاکستان پرامن اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ، بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے

وزیراعظم نواز شریف کا یوم دفاع کے حوالے سے پیغام

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:20

اسلام آباد ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ، بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، قومی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ، دہشتگردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت نے بھی مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ، بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ۔