شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرعامرخان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:41

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرعامرخان اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان نے دبنگ خان کو ٹوئٹر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے بعد سب سے زیادہ فالو کئے جانیوالے دوسرے بھارتی اداکار بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کے فالوورز کی تعدادٹوئٹر پر ایک کروڑ 40 لاکھ اور دبنگ اسٹارسلمان خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ ہے۔