کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے لوگوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، ندیم

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:45

کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے لوگوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، ندیم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) نامور اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے آنے والوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔اس طرح کے فیسٹیول سے نئی نسل کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہمارا کام نمایاں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارا ووڈ فلم فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہی ۔

اداکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ویران اسٹوڈیوز پھر سے آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے امید ہے کہ نئی نسل پاکستان فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، اور ہماری انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔

(جاری ہے)

اس وقت جدید آلات کے ساتھ کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی طرز کی بن رہی ہیں اور اب ہم اپنی فلموں کا مقابلہ بین الاقوامی فلموں سے کرنے کے قابل ہوگئے ہیں ۔

اس موقع پر کاراووڈ فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان ، عدنان بشیر، سنی پیکس سینماء کے سی ای او ہاشم رضا، اداکارہ مسکان جے، ناہید شبیر کے علاوہ فلم انڈسٹری کے دیگر فنکار موجود تھے ۔ کارا فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کا آغاز 7 تا 13 ستمبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سنی پیکس سیناوٴں میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :