فلم ویلکم کا سیکوئل 'ویلکم بیک' بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:09

فلم ویلکم کا سیکوئل 'ویلکم بیک' بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ا2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ویلکم کے سیکوئل" ویلکم بیک" کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارے کر دار اور چہرے وہی ہیں جنہوں نے ویلکم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے صرف جان ابراہام اور شروتی حسن کا نیا اضافہ کیا گیا ہے۔

2007میں بننے والی فلم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر نے ایک غنڈے کا کردار ادا کیا تھا لیکن اس بار وہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر انڈر ورلڈ چھوڑ کر شریف آدمی بننے کی کو شش کر تے دکھائی دیں گے۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں نانا پاٹیکر ، انیل کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار ادا کرر ہے ہیں۔