اب رونے دھونے والی فلموں میں کام نہیں کروں گی؛کنگناراناوت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:09

اب رونے دھونے والی فلموں میں کام نہیں کروں گی؛کنگناراناوت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگناراناوت نے کہا ہے کہ اب سے وہ رونے دھونے والی فلموں میں کام نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ارساں ادارے کے مطابق کنگنا کا کہنا ہے کے میں نے فلم ‘ ‘کٹی بٹی” میں اس قدر ٹریجڈے والا کردار ادا کیا ہے کے میں شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ابھی تک اپنی نارمل زندگی کی طرف نہیں آ سکی۔اتنے ذیادہ رونے دھونے والے سین کرنے کے بعد اب تو میری بھو ک ہے مر گئی ہے۔ معروف اداکارہ کنگناراناوت فلم ‘ ‘کٹی بٹی” میں ایک حساس لڑکی کا کردار نبھایا ہے۔فلم میں کنگنا راناوت نے بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عمران خان کے ساتھ جلوہ گھر ہوں گی۔