سلمان خان مسلسل چھٹی بار بگ باس کی میزبانی کے لئے واپس آ گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:25

سلمان خان مسلسل چھٹی بار بگ باس کی میزبانی کے لئے واپس آ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ دبنگ خان نے ”بگ باس“ کے نویں سیزن کی چھٹی مرتبہ میزبانی کر فرائض سنبھال لئے ۔

(جاری ہے)

پانچ سیزن کی مسلسل میزبانی کرنے والے سلمان خان گزشتہ سیزن کی تکمیل کے بعد اس بارے میں بالکل خاموش تھے تاہم اب اچانک وہ اس سیزن کی چھٹی بار میزبانی کے لئے واپس لوٹ آئے ہیں شو کے مداحوں نے بالی وڈ سٹار کی اس سیزن میں واپسی کا خیر مقدم کیا ہے ۔