سوشل میڈیا پر ڈیوڈ کیمرون کی تصویر نے دھوم مچا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:29

سوشل میڈیا پر ڈیوڈ کیمرون کی تصویر نے دھوم مچا دی۔

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 ستمبر 2015ء) : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی ایک تصویر نے سوشل میڈا پر آتے ہی دُھوم مچا دی ہے. تفصیلات کے مطابق تصویر میں ڈیوڈ کیمرون کو ایک جہاز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے.

(جاری ہے)

تصویر اپ لوڈ کرنے والی نوجوان لڑکی نے چُپکے سے برطانوی وزیرا عظم کی تصویر لی اوربتایا کہ بر طانوی وزیر اعظم دنیا کی پانچویں بڑے معاشی ملک کے وزیر اعظم ہونے کے باوجود یورپ کی سب سے سستی پرواز میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں.

لڑکی نے پرواز سے متعلق مزید بیان کرتے ہوئےبتایا کہ اس کمپنی کی پرواز میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جاتا جبکہ برطانوی وزیر اعظم کو بھی پیکٹ والے چپس کھاتے دیکھا گیا.

ڈیوڈ کیمرون کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی بزنس کلاس اور پرائیوٹ جیٹ میں سفر کرنے والے رہنماؤں ، وزرا اور دیگر افراد کے پروٹوکول پر سوالیہ نشان ڈال دیا ہے. جبکہ سوشل میڈیا پر برطانوی وزیر اعظم کی اس سادہ مزاجی کو خوب سراہا جا رہا ہے.

متعلقہ عنوان :