انگولا نے ’اسلام‘ پر پابندی لگادی، مساجد بند کردی گئیں

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:19

انگولا نے ’اسلام‘ پر پابندی لگادی، مساجد بند کردی گئیں

لوانڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) افریقی ملک انگولا مذہب اسلام اور مسلمانوں پر پابندی لگانیوالا پہلا ملک بن گیا جہاں اسلام کو ایک ’فرقہ‘ قراردیتے ہوئے مساجد بند کردی گئیں ، اس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت نے کیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق انگولا کے صدرجوس ایڈورڈو ڈاس سینٹوس نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں اسلامی اثرورسوخ کا خاتمہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیرثقافت روساکروز سلواکاکہناتھاکہ اسلام کو قانونی حیثیت دینے کے لیے وزارت انصاف اور انسانی حقوق سے منظوری نہیں لی گئی اور آئندہ نوٹس تک ان کی مساجد بند رہیں گی۔ خاتون وزیرنے دعویٰ کیاکہ پابندی لازمی ہونی چاہیے، اسلام انگولا کے رواج سے متضاد اور ایک فرقہ ہے۔یادررہے کہ انگولاکی16ملین آبادی میں سے اکثریت مسیحی برادری کی ہے جبکہ صرف 80سے 90ہزار مسلمان آباد ہیں۔ مسلمانوں کی اکثریت مغربی افریقہ اورلبنانی نڑاد مہاجر ہیں۔