بہترین کھلاڑی کون؟ لندن کے باسی انوکھے طریقے سے رونالڈو یا میسی کے حق میں فیصلہ کریں گے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:22

بہترین کھلاڑی کون؟ لندن کے باسی انوکھے طریقے سے رونالڈو یا میسی کے ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) فٹبال کے بہترین کھلاڑی کی دوڑ میں شامل کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی میں زبردست معرکہ آرائی ہوتی رہتی ہے لیکن لندن میں ایک انوکھا مقابلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت لندن کے باسی اب سگریٹ کے ٹوٹے ڈسٹ بن میں ڈال کر اس بات کا فیصلہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے برسر پیکار ایک ادارے نے سڑکوں پر بکھری ہوئی اشیا کو سمیٹنے کی خاطر ایسے باکس نصب کر دئیے ہیں جن میں ڈالے جانیوالے سگریٹ کے ٹوٹے بطور ووٹ شمار کئے جائیں گے ۔ فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ دیگر اہم سوالات بھی اس مہم کا حصہ بنتے رہے ہیں ۔