اہلیہ سے دور رہنا خوش گوار ازدواجی زندگی کا راز ہے ، اینڈی مرے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:27

اہلیہ سے دور رہنا خوش گوار ازدواجی زندگی کا راز ہے ، اینڈی مرے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ تر وقت ایک دوسرے سے الگ ہی رہتے ہیں جو اس لحاظ سے کچھ زیادہ بری بات نہیں ہے کیونکہ چند ہفتوں کے بعد ایک دوسرے کو دیکھنا سراہنے کا باعث بن جاتا ہے کیونکہ کئی ماہ تک ساتھ رہنے والے معمولی باتوں پر بھی بحث کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہنستے ہوئے اپنی بات کی تائیدبھی کر دی کہ ٹینس کے کھیل کی شدید مصروفیات کے بعد انہیں جو بھی وقت کم سیئرزکیساتھ گزارنے کا موقع ملتا ہے وہ اس کی پوری قدر کرتے ہیں ۔