امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:53

امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا ہے ۔ 38 سالہ ورلڈ چیمپئن نے کہا کہ آئندہ ہفتے آندرے برٹو سے ہونے والی فائٹ ان کا 49 واں مقابلہ ہوگا اور ان کی کوشش ہوگی کہ اسے جیت کر وہ 50 ویں فائٹ بھی کریں ۔

(جاری ہے)

مے ویدر پروموشن کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن 2009ء سے ہرفائٹ کو آخری مقابلہ قرار دے کر دوبارہ مقابلے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں ۔