احتساب کرنے والوں کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے، قوانین اطلاق کے بغیر بے سود ہیں، سیاستدانوں، وکلاء اور بیورو کریٹس کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ احتساب کرنے والوں کو اپنے احتساب کرنے کی بھی ضرورت ہے، قوانین اطلاق کے بغیر بے سود ہیں، سیاستدانوں، وکلاء اور بیورو کریٹس کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں نمائش برائے خود کاری شعبہ انصاف کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ احتساب کرنے والوں کو اپنے احتساب کرنے کی بھی ضرورت ہے، قوانین اطلاق کے بغیر بے سود ہیں، سیاستدانوں، وکلاء اور بیورو کریٹس کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔ سابق ٹیکس کمشنر شعیب سڈل نے کہا کہ محتسب کا نظام بہتر بنا دیا جائے تو عدالتوں پر بوجھ کم ہو سکتا ہے، ملک میں انتظامیہ کے خلاف شکایات سننے کیلئے موثر نظام کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :