پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 16:52

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا جس میں شعیب ملک کو اے کیٹیگری جبکہ عمر اکمل کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو 4کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 6کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں اظہر علی، مصباح الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاہد آفریدی اور یونس خان شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں 8کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، وہاب ریاض، سعید اجمل، سرفراز احمد، راحت علی اور یاسر شاہ بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔کیٹیگری سی میں انور علی، فواد عالم، حارث سہیل، محمد عمران، محمد عرفان شامل ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، محمد رضوان اور شان مسعود بھی سی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پی سی بی نے ڈی کیٹیگری بھی بنائی ہے جس میں 5کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں عمرامین، ذوالفقار بابر، بابر اسلم، صہیب مقصود اور سمیع اسلم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 31مارچ 2015ء کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں 30جون تک توسیع کی تھی۔توسیع کئے گئے کنٹریکٹ کی چند شقوں پر کھلاڑیوں کو تحفظات تھے جس کے باعث کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :