اسلام آباد،رشتہ نہ ملنے کا رنج ، دوشیزہ کو قتل کرنیوالے قاتل کو سزائے موت کا حکم

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) رشتہ نہ ملنے کے رنج پر دوشیزہ کو قتل کرنے والے قاتل کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیدیا ہے ۔مقتولہ کا بھائی فیصلہ سن کر پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے سجدہ میں گر گیا۔گزشتہ روز ہفتہ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے قتل مقدمہ کی سماعت کی اس موقع پر ملزم سعید اختر بھی عدالت میں موجود تھے ،عدالت نے دو سال کی کارروائی کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت میں موجو د مقتولہ کا بھائی پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے شکرانے کے لیے اللہ کے حضور سجدہ زیر ہو گیا ۔واضع رہے کہ دو سال قبل مجرم سعید اختر نے نگینہ بی بی جس کی عمر 14سال تھی رشتہ مانگا تو لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ سے انکار کیا تو مجرم نے انتقام لینے کے لیے نگینہ پر چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جس پر مقتولہ کے بھائی وقار کی مدعیت میں تھانہ سیکٹریٹ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :