ڈسٹرکٹ بار کی نااہلی یا ائیسکو کی کارستانی، ایف ایٹ کچہری کی دوروز سے بجلی غائب

ججز کتابوں اور پلاسٹک کے پنکھے جھولتے ہوئے کیسز کی سماعت کرتے رہے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار کی نااہلی یا ائیسکو کی کارستانی ،جمعہ سے ایف ایٹ کچہری کی بجلی غائب ہونے کے باعث ہفتہ کو تمام ججز کتابوں اور پلاسٹک کے پنکھے جھولتے ہوئے کیسوں کی سماعت کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف ایٹ کچہری کے ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث آیئسکو نے ٹرالی ٹرانسفارمر کا متبادل بندوبست نہ کیا اور نہ ہی بار کی جانب سے ان پر کوئی دباؤ ڈالا گیا تاہم جس کے نتیجہ میں ہفتہ کو بجلی نہ ہونے کے باعث عدالتوں میں بجلی نہ تھی اور ججز عدالتوں میں پلاسٹک اور کتابوں کے پنکھے جھلتے رہے تاہم کام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی ہے

متعلقہ عنوان :