مقابلہ مضمون نگاری، 250 الفاظ اور انعام 6 الاکھ ڈالر کی جائیداد

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:37

مقابلہ مضمون نگاری، 250 الفاظ اور انعام 6 الاکھ ڈالر کی جائیداد

ایسے افراد جنہیں اپنا چھوٹا ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس بنانے کا شوق ہو مگر پیسے نہ ہوں تو وہ صرف 150 ڈالر میں 250 الفاظ کا مضمون لکھ کر ہوٹل کے مالک بن سکتے ہیں۔ ڈورین کونی ، ویسٹ ڈوور، ورمونٹ میں، اپنے ڈئیر فیلڈ ویلی ان کو 17 سالوں سے چلا رہی ہے۔اب وہ اپنے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہوٹل کو چھوڑ رہی ہے۔اس جائیداد کی مالیت 6 لاکھ ڈالر ہے مگر ڈورین کا کہنا ہے اب تک اسے کوئی مناسب گاہک نہیں ملا۔

اس پر اس نے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈااس نے ایک مقابلہ مضمون نویسی کا اہتمام کیا۔ مقابلے کا مضمون کو ان الفاظ سے شروع ہوناچاہیے“یہ میرا خواب ہے کہ ورمونٹ کنٹری ان کا مالک بنوں اور اسے چلاؤں”۔ اس کے بعد 250 الفاظ کا مضمون ہو۔اس مقابلے میں شامل ہونے کی انٹری فیس بھی ہے جو صرف 150 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

ڈورین کا کہنا ہے کہ اگر 20 نومبر تک 4000 مضامین آگئے تو یہ مقابلہ جاری رہے گا۔

ڈورین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مضامین کی تعداد 4000 سے کم ہوئی تو مقابلے کے تمام شرکا کو اُن کی انٹری فیس واپس کر دی جائے گا۔مقابلہ جیتنے والے کو ہوٹل بمعہ تمام سامان اور آرائش کے ساتھ اسی طرح دیا جائے گا۔مقابلے کے فاتح سے 30 نومبر کو رابطہ کیا جائے گا اور جائیداد کی منتقلی کا عمل 45 دن میں مکمل ہو جائے گا۔ مقابلہ مضمون نویسی کےذریعے پراپرٹی بیچنے کا خیال نیا نہیں۔

اس سال کے شروع میں ورمونٹ کےایک بیکری مالک نے بھی اپنی بیکری سب سے اچھا مضمون لکھنے والے کو دینے کا کہا تھا۔ جون میں پورٹ لینڈ پریس ہیرالڈ نے خبر دی تھی کہ مین ان ہو ٹل کو مقابلہ مضمون نگاری کےذریعے فروخت کیا گیا تاہم شرکاء نے مقابلے کے شفاف ہونے کے حوالےسے کافی شکایات کیں۔بعد میں پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ اس مقابلے میں بھی صارفین کے حقوق کے حوالے سےکوئی بددیانتی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :