برطانیہ جیل کے دوران نیلسن منڈیلا سے بہت متاثر ہوا ، محمد آصف

میری زندگی کے گذشتہ 5 برس بہت مشکل اور تلخ تھے، سب سے اذیت ناک یہ تھا کہ میں اْن گراوٴنڈز میں داخل نہیں ہوسکتا تھا جہاں میں نے پوری زندگی کرکٹ کھیلی پوری زندگی کرکٹ کھیلی ، جس کا مجھے جنون کی حد تک شوق ہے، میرے خاندان والوں نے اس مشکل وقت میں میرا بہت ساتھ دیا، جیل میں سلمان کی صورت میں اچھا ساتھی ملا، بالکل فٹ ہوں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہو ں، انٹرویو

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث فاسٹ باوٴلر محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ برطانیہ کی جیل میں گزارے گئے وقت کے دوران نیلسن منڈیلا سے متاثر ہوئے،میری زندگی کے گذشتہ 5 برس بہت مشکل اور تلخ تھے، سب سے اذیت ناک یہ تھا کہ میں اْن گراوٴنڈز میں داخل نہیں ہوسکتا تھا جہاں میں نے پوری زندگی کرکٹ کھیلی اور جس کا مجھے جنون کی حد تک شوق ہے، میرے خاندان والوں نے اس مشکل وقت میں میرا بہت ساتھ دیا، خاص کر اْس وقت جب میں برطانیہ کی جیل میں قید تھا".

(جاری ہے)

32 سالہ فاسٹ باوٴلر جو پاکستان کے لیے 23 ٹیسٹ اور 38 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ جیل میں انھیں سلمان کی صورت میں ایک ساتھی ملا لیکن جنوبی افریقا کے رہنما نیلسن منڈیلا کی زندگی ان کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنی،"میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں جیل میں ہوں گا، میں بس اپنی زندگی کے اْس مشکل وقت کو ختم کرکے آگے بڑھنا چاہتا تھا، نیلسن منڈیلا نے بھی جیل میں مشکل وقت گزارا اور وہ اْس دور سے نکل آئے، یہی وجہ ہے کہ جیل میں گزارے گئے وقت کے دوران میں اْن سے متاثر ہوامحمد آصف کا کہنا تھا، "میں اب بالکل فٹ ہوں اور اْسی پوزیشن پر ہوں، جس پر 5 سال قبل پابندی لگنے سے پہلے تھا، ذہنی طور پر بھی میں کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہوں لیکن مجھے حقییقت پسند ہوکر مناسب قدم اٹھانا ہوگا"آصف کا کہنا تھا، " حقیقت میں میرا ٹارگٹ اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والی سیریز کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہے اور میں نے اپنے لیے یہ ہدف مقرر کررکھا ہے.انگلینڈ اگلے برس 4 ہوم ٹیسٹ میچوں، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی میزبانی کرے گا، یہ ٹیسٹ میچز لارڈز، مانچسٹر،برمنگھم اور اوول میں کھیلے جائیں گے.